آئی آر سی،پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوامیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لانچ کر دیا


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)آئی آر سی اور پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوامیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لانچ کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان میں قدرتی آفات سے بہتر اور منظم طریقے سے نمٹنے کے پیش نظر ڈیزاسٹرمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( ڈی ایم آئی ایس) تیار کیا گیا ہے تاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے حکام کو درست معلومات کی فراہمی ممکن ہو اور وہ بروقت اور درست فیصلے کرسکیں۔  انٹرنیشنل ریکسیو کمیٹی (آئی آر سی) اور خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارہ پروونشل  ڈیزاسٹر  مینجمنٹ اتھارٹی  (پی ڈی ایم اے) نے مل کر ڈیزاسٹرمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( ڈی ایم آئی ایس) تیار کیا تاکہ ماضی میں انفارمیشن مینجمنٹ کی خامیوں پر قابو پایا جاسکے۔آئی آر سی کی جانب سے صوبہ بھر سے پی ڈی ایم اے کے 52 فیلڈ اسسٹنٹس اور ڈویڑنل رپورٹنگ افسران کے لئے منعقدہ دو روزہ جامع تربیت کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا شریف حسین نے وضاحت کی کہ ڈی ایم آئی ایس کے تحت اہم جدت اس کا جی آئی ایس جزو ہے جو پی ڈی ایم اے کو نقشے پر تمام واقعات کی منصوبہ بندی کرنے اور روزانہ کی صورتحال کی رپورٹ تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔   

ای پیپر دی نیشن