پارک رینجرز نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں شکاریوں کے عزائم ناپاک بنا دیئے

Jan 28, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)پارک رینجرز نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں شکاریوں کے مزموم عزائم ناپاک بنا دیے، ایک لاکھ بیس ہزار جرمانہ عائد۔اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے پارک رینجرز نے پنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی معاونت سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی مشرقی سرحد کے قریب شکاریوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی۔ مقامی ذرائع کی اطلاع پر ڈائریکٹر وائلڈ لائف کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور سپروائز سمیت پارک رینجرز کی خصوصی ٹیم نے شکاریوں کا تعاقب کیا۔ آٹھ شکاری اپنی رائفلوں کے ساتھ جنگلی ہرن اور جنگلی مرغے کا شکار کرنے کی غرض سے نیشنل پارک کی مشرقی سرحد پر گھات لگائے بیٹھے تھے۔ پارک رینجرز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو شکاریوں کو رائفلوں سمیت اپنی تحویل میں لے لیا  جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پارک رینجرز نے شکاریوں پر غیر قانونی طور پر رائفلز رکھنے پر ایک لاکھ بیس ہزار جرمانہ عائد کر کہ مزید قانونی کاروائی  کے لیے پنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں