اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کاسالانہ اجلاس


کراچی (پی پی آئی)اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، کراچی کے 48ویں سالانہ انتخابات برائے 2023ء کے سلسلہ میں کامکس اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، کراچی کی سالانہ جنرل میٹنگ  اتوار 19 فروری 2023 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے  کامکس کالج، جوہر کیمپس، ST-9، بلاک-13، گلستان جوہر، کراچی میں منعقد ہوگی۔ایجنڈہ میں اتوار30 جنوری 2022 کو منعقدہ آخری سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کے منٹس کی تصدیق، 30 جون، 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اکاؤنٹس کی رپورٹ اور اس پر آڈیٹر کی رپورٹ پر غور،  2022-23 کے لیے آڈیٹرز کاتقرر، ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں دیگر امور نیزآئندہ مدت  2023 کے لیے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا سالانہ انتخاب شامل ہے

ای پیپر دی نیشن