پراسرار بیماری سے18 بچوں کی ہلاکت‘ فنکشنل لیگ کاشدید ردعمل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع کیماڑی میں  پراسرار بیماری سے اٹھارہ معصوم بچوں سمیت بیس افراد کی ہلاکت پر سندھ سرکار کی مجرمانہ خاموشی پر جنرل سیکریٹری فنکشنل مسلم لیگ سندھ سردار عبدالرحیم نے اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ اتنے بڑے واقعہ پر ظالموں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے اتنی ہلاکتوں پر طوفان برپا ہوجانا چاہئیے تھا مگر موت کے سوداگروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے صاحب اقتدار جان لیں وہ دن دور نہیں جب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا اور غاصب لٹیرے حکمرانوں کو سر چھپانے کی جگہ میسر نہیں ہوگی سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر سندھ حکومت اور اسکے محکموں کے سربراہان پر مقدمہ درج ہونا چاہئیے لواحقین بے یارومددگار پڑے ہیں لیکن سرکار صرف نوٹس لیکر جان چھڑوا رہی ہے بہت ہوگیا عوام اب خاموش نہیں رہینگے معصوم جانوں کے ضیاع کا ظالموں کو حساب دینا ہوگا سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جس وقت رہائشی علاقے میں غیرقانونی طور پر زہریلے کیمیکلز کی فیکٹریاں قائم ہورہی تھی اس وقت صوبائی محکمے کہاں تھے ؟ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس وقت راشی حکمرانوں نے اپنی جیبیں گرم کرکے مجرمانہ طور پر خاموشی اختیار کرلی تھی جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ بیس معصوم جانیں چلی گئیں۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ماضی میں بھی زہریلی گیس کے اخراج سے کیماڑی میں بے گناہ افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں لیکن سندھ حکومت نے اس وقت ہوش کے ناخن نہیں لئے کوئی سبق نہیں سیکھا اور حالیہ سانحہ پر بھی کوئی پیش رفت کی توقع نہیں ہے شہر کے صنعتی علاقوں میں قائم فیکٹریوں سے زہریلے مادے گٹر سیوریج کی لائنوں میں بہائے جارہے ہیں اور روک تھام کے اداروں نے مبینہ طور پر بھاری نزرانوں کے عیوض خاموشی اختیار کررکھی ہے خدارا عوام کی جانوں سے کھیلنا بند کیا جائے اور صوبائی ادارے اپنی زمہ داریاں پوری کریں ورنہ قدرت کے انتقام کے لئے تیار رہیں۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فوری طور پر حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ وفات پانے والوں کے ورثا کو مالی امداد کا اعلان کریں۔

ای پیپر دی نیشن