کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعتہ العلوم الاسلامیہ والعربیہ جامع مسجد عثمان غنی کلفٹن کے مہتمم بانی وناظم اعلی مفتی ابولنصر غلام فرید چشتی نے کہا کہ تمام طاغورتی قوتیں متحد ومنظم ہو کر قرآن کریم کے تقدس کو پامال کررہی ہیں جن میں بھارت کے ہندو بھی شامل ہوگیئے ہیں۔ شیطانی کاروائیوں کے خلاف کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے اور دھرنے دینے کے لیے متحدہ مجلس عمل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مفتی ابولنصر غلام فرید چشتی کی زیر صدارت منعقدہ ہوا جس میں مہماں خصوصی پیر آف افریقہ علامہ عبدالہادی شاہ قادری مدرسہ نور ایمان کے علامہ مرزا یوسف حسین علامہ خالد قمر چشتی علامہ ڈاکٹر امداداللہ ضیغم فارسی زبان کے ماہر خواجہ عابد چشتی حضرت قاری ممتاز احمد درانی بہاول نگر کے گدی نشین ضیا الحق ایڈوکیٹ متحدہ محاذ کے مفتی امین انصاری الحاج خوشی محمداقبال یعقوب بوسکی والا نے شرکت کی۔