اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی اورمعتبر بین الاقوامی جامعات کے ساتھ بامعنی اور عملی روابط قائم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بہترین طرز عمل،تجربات، اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ کریں، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنےکے لئے روایتی ذریعہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ اور آن لائن تدریسی طریقہ کار کو بھی بروئے کار لانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے دورے کے دوران ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ لمز کے پرو چانسلر عبدالرزاق داﺅد، ریکٹر شاہد حسین، وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد، بورڈ آف ٹرسٹیز اور ایڈوائزری بورڈ کے ممبران اور یونیورسٹی کی سینئر قیادت نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ قومی اور معروف و معتبر بین الاقوامی جامعات کے ساتھ بامعنی اور عملی روابط قائم کریں، جامعات کو ایک دوسرے کے بہترین طرز عمل،تجربات، اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
عارف علوی
ہائبرڈ اور آن لائن تدریسی طریقہ کاربھی بروئے کار لانا ہوگا،عارف علوی
Jan 28, 2023