قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)پراڈو گاڑی پر جعلی نمبر لگا کر گھومنے والا پٹرولنگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا'ڈرائیور سمیت تھانہ میں بند'مقدمہ درج'تفصیل کے ایس پی پٹرولنگ محمد وسیم ڈار کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ اطہر گجر کی نگرانی میں چوکی انچارج انچارج چک اگو شہزاد ڈوگر نے دوران پٹرولنگ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے پراڈو گاڑی چلانے والے کو روکا گاڑی کی مکمل انفارمیشن نکالنے پر نمبر ہی جعلی نکلا جس کو گاڑی سمیت تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں بند کروا دیا گیا پولیس نے ڈرائیور فہد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے 'اس موقع پر چوکی انچارج شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے پاس کوئی لائسنس اور گاڑی کے کاغذات بھی نہیں تھے ایسے لوگ گاڑیاں لاپرواہی سے چلاتے ہیں جو حادثات کا سبب بنتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ افسران بالا کے حکم پر ایسے افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ جرائم اور حادثات سے بچا جاسکے۔