کامونکی: اراضی پرقبضہ کی کوشش اور زمیندار کو تشد د کا نشانہ بنانے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ 


کامونکی(نمائندہ خصوصی) زرعی اراضی پرقبضہ کی کوشش اور زمیندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نواحی گاؤں کوٹلی منسو کے اکرام ظفر ورک کی موضع کھرک میں واقع پانچ ایکڑ زرعی اراضی پرسلطان،احمد اور صدام محمد نے ہل چلاکر قبضہ کی کوشش کی جبکہ منع کرنے پر ملزمان نے اکرام ظفر ورک کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ای پیپر دی نیشن