موبائل نہ دینے پر12سالہ بچے کی مبینہ خودکشی

Jan 28, 2024 | 00:56

نوشہرہ میں موبائل نہ دینےپر12سالہ بچے نے مبینہ طورپرخود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق  محلہ ڈاگی خیل میں بچے نےگھر کی چھت پر مبینہ طور  پرگلےمیں پھندا  لگا کر خودکشی کی۔بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا بیٹا روزانہ موبائل کا مطالبہ کرتا تھا، انہوں نے موبائل دینے سے انکارکیا تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کے بعد بچےکی لاش ورثا کے حوالےکردی گئی ہے اور واقعےکے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں