8 فروری ترازو کی فتح کا دن ہے: غلام رسول بھٹی 

Jan 28, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنما و پی پی 141 کے نامزد امیدوار چودھری غلام رسول بھٹی نے کہا ہے کہ 8 فروری ترازو کی فتح کا دن ہے جب عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے کیونکہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالے گی ۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صر ف د یانتدار قیادت کا انتخاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ احمد پورہ ، محلہ سلطان پورہ ،تصویر محل روڈ سمیت دیگر علاقوں میںڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران جماعت اسلامی کے عہدیداران، کارکنان اورمعززین سے ملاقات کے دوران کیا۔

مزیدخبریں