شکرگڑھ (نامہ نگار) دانیال عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میرے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور متوقع طور پر میری گرفتاری کا خدشہ ہے۔ انتخابی مہم جلسے کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ جہاں جلسہ ہو پولیس اور ایلیٹ کی 4 گاڑیاں پہنچ جاتی ہیں۔ لوگوں کو منتشر کر کے کرسیاں اور مائیک اٹھا کر کہا جاتا ہے اجازت نہیں ہے۔ خود ساختہ کیس بنائے گئے ہیں کہ ہمیں گرفتار کیا جا سکے۔ ہم نے ضمانت کرا رکھی ہے پھر بھی گرفتاری کا خدشہ ہے۔ ہم چار دیواری کے اندر میٹنگ کر رہے ہیں یہ بھی برداشت نہیں کی جا رہیں۔
کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ میری گرفتاری کا خدشہ: دانیال عزیز
Jan 28, 2024