عالمی عدالت کے تاریخ ساز فیصلے کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور عالمی عدالت نے انسانی حقوق کا پرچم بلند کر دیا ہے جس پر فلسطین مسلمان ہی نہیں پوری انسانیت ان کی شکر گزار ہے۔ اس تاریخ ساز فیصلے سے روئے زمین کے مظلوم اور محکوم انسانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ وہ  جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کے اس تاریخ ساز فیصلے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس فیصلہ کے بڑے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور آزادیِ فلسطین و آزادیِ کشمیر جیسی تحریکوں کو بھی ضرور فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے روئے زمین کے تمام انسانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاامتیاز مذہب و نسل بڑے طاقتور ملکوں کے ظلم و جبر اور غنڈا گردی کو روکنے کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...