انسانی حقوق کا نفاذ امن و استحکام کی ضمانت دے سکتا ہے: مشعال ملک

لاہور(لیڈی رپورٹر،کامرس رپورٹر ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا نفاذ دنیا بھر میں امن و استحکام کی ضمانت دے سکتا ہے۔ عالمی رہنما فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور نسل کشی کا نوٹس لیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، پروفیسر ظفر اقبال سندھو اور سبین حسین ملک نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایل سی سی آئی کی کوششوں سے لے کر خطے میں نہیں بلکہ دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے انسانی حقوق کی ضرورت تک کے معاملات پر خیالات کا اظہار کیا۔لاہورلیڈی رپورٹرکے مطابق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایکسپو سینٹر میں ’’فیوچر فیسٹ‘‘ ایونٹ سے خطاب میں کیا۔ معاون خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی متنوع ڈومینز میں قومی ترقی کو نمایاں طور پر آگے بڑھاتی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت جیسے تصورات نہ صرف لاگت کو کم کرتے ہیں بلکہ نئی منڈیاں بھی تخلیق کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن