ڈنڈا معاملے کا حل نہ یوٹیوب، انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ سدھرے گا: صدر

Jan 28, 2024

کراچی (این این آئی) صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہے کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔ جامعہ کراچی میں 31 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں ہے۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے، آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے اور یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کر رہی ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اور نئی ایجاد کی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کردیا جاتا ہے۔ یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ میں کہتا کچھ ہوں ٹی وی پر چلتا کچھ اور ہے، معاملہ کچھ ہوتا ہے اور پیغام کچھ اور جاتا ہے۔

مزیدخبریں