شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرو سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ پاکستان میں ترقی کے دور کا آغاز ہوگا ملک سے غربت بیروزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا لاقانونیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سمیت دہشت گردی کی مکمل سرکوبی کی جائے گی جس طرح 2013 میں نواز شریف نے ملک کو مسائل اوربحرانوں کی زد سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا اسی طرح آئندہ بھی معاشی استحکام کی نئی مثال رقم کی جائے گی،اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ 2013 میں (ن) لیگ نے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کی اور موٹر ویز کا جال بچھایا نئے اسپتال قائم کیے اورمعاشی ترقی کی رفتار تیز کی، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فتنہ فساد و انتشار کی سیاست کرنے والوں سے عاجز آچکی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کرے گی نواز لیگ ان شاء اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار آکر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی۔