شمالی وزیرستان: پہلی بار خاتون امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑے گی

Jan 28, 2024

شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) ضم شدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پہلی بار خاتون امیدوار عابدہ وزیر عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 شمالی وزیرستان سے عابدہ وزیر آزاد امیدوار ہیں۔ عابدہ وزیر 5 بچوں کی ماں، ایف اے پاس گھریلو خاتون ہیں جو آزاد حیثیت میں انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی اور ایک بیٹا میڈیکل کے طالب علم ہیں جبکہ ان کے شوہر نصر من اللہ ڈاکٹر اور چائلڈ سپیشلسٹ ہیں۔ روایتی برقع پہن کر گھر سے نکلنے والی عابدہ وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 40 سے منتخب ہو کر عورتوں کی حقوق، صحت مراکز کے قیام، تعلیم اور قیام امن کیلئے کام کروں گی۔

مزیدخبریں