غیرشرعی نکاح کیس کے گواہوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

Jan 28, 2024

 اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس کے گواہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی۔مفتی سعید، خاور مانیکا، عون چوہدری وغیرہ کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے 22 اے کی درخواست مسترد کی۔واضح رہے کہ درخواست گزار وسیم تھہیم نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزیدخبریں