بلاول کو سوچنا چاہئے کل ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑ سکتا ہے: خواجہ آصف

Jan 28, 2024

لاہور (نیٹ نیوز) مسلم لیگ  (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی چیئرمین کی جانب سے مسلسل تنقید پر کہا ہے کہ بلاول کو سوچنا چاہیے کہ کل انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑ سکتا ہے اور انہیں وہ سپرٹ یاد رکھنی چاہیے جس کے تحت ان کی والدہ نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تھے۔ انتخابات میں ماحول میں اسی طرح کا ہے جیسا گزشتہ الیکشن میں تھا، جس طرح عوام میں جایا جاتا ہے، کارنر میٹنگز یا جلسے ہوتے ہیں، سب کچھ ہو بہو ویسا ہی ہے۔ صرف فرق یہ ہے کہ پنجاب، خیبر پی کے  اور بلوچستان میں ٹھنڈ بہت پڑ رہی ہے، اس کی وجہ سے انتخابی ماحول ذرا دیر سے گرم ہوا ہے کیونکہ عموماً انتخابی مہم ڈیڑھ مہینہ پہلے شروع ہو جاتی ہے اور اب 10 سے 15 دن انتخابی مہم بھرپور زوروں پر چلے گی۔ امید ہے کہ الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا رہے گا، اگر الیکشن کے دن دھوپ رہی تو بہت اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا لیکن اگر اسی طرح دھند اور ٹھنڈ رہی تو ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا۔ سیاست میں کوئی بھی بات حرف آخر نہیں ہوتی اور دروازے بھی کبھی بند نہیں ہوتے۔

مزیدخبریں