لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا۔پی سی بی کے مطابق گورننگ بورڈ آئین کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جس میں مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی پیٹرن کے نامزد نمائندے ہیں۔گورننگ بورڈ میں آزاد جموں کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کی نمائندگی بھی کی گئی۔اس کے علاوہ لاڑکانہ اور بہاولپور ریجنز بھی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں، سوئی نادرن گیس، سٹیٹ بینک، غنی گلاس اور پی ٹی وی ڈیپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔ پی سی بی الیکشن کمشنر چند روز میں بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس بلاکر نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب یقینی بنائیں گے۔