زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ کا بنیادی فرض ہے:سیکرٹری اوقاف

Jan 28, 2024

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) ترقیاتی پراجیکٹس کی مقررہ مدت میں تکمیل خوش آئند، تعمیراتی منصوبہ دربار حضرت بابا شاہ کمال چشتیؒ قصور کا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مکمل، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے افتتاح کردیا۔  وزیر اعلیٰ کے ویژن کی روشنی میں، بہترین پلاننگ پراسیس و جامع حکمت عملی سے ’’ ماڈل شرائنز‘‘ کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر جبکہ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ کا بنیادی فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف نے ترقیاتی پراجیکٹ ’’حفاظتی دیوار برائے دربار حضرت بابا شاہ کمال چشتیؒ‘‘ کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رفیق نور وٹو، اشفاق ڈیال، رانا زوہیب،رانا احسان الحق، محمد ذیشان و دیگر بھی موجود تھے۔ مزید یہ کہ دربار حضرت شاہ کمال چشتیؒ ایک ٹیلے پر موجود ہے، جس کی اونچائی تقریبا ً45 فٹ ہے۔ 75 ملین کے اِس پراجیکٹ میں دربار شریف کا حاطہ 1950 سکوائر فٹ تھا، جس کو بڑھا کر 7150 سکوائر فٹ، دو پلیٹ فارمزکی تعمیر، ایک 3000 سکوائر فٹ اور دوسرا 3400 سکوائر فٹ، زائرین و عقید ت مندوں کیلئے خوبصورت و دلکش جدید ماڈل کی متبادل سیڑھیاں، پشتہ دیوار، توسیع صحن، واش رومز، وضو خانہ اور دیگر ڈویلپمنٹ ورکس کی تعمیر شامل ہے۔ 

مزیدخبریں