لاہور (کلچرل رپورٹر) پیر بھائی حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش حقیقی بھائی حضرت میراں حسین شاہ زنجانی حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان کے 1021ویں عرس کی 2 روزہ تقریبات سجادہ نشین سید ادریس شاہ زنجانی ،پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی ،سید فاخر محمد زنجانی کی زیر صدارت آج شروع ہوں گی۔ غسل مزار ،چادر پوشی اور چراغاں آج ،کل خطیب داتا گنج بخش رمضان سیالوی کا خصوصی خطاب ،سید مصطفی اشرف رضوی دعا کرائیں گے۔ مہمانان خصوصی سید اکبر ،مزمل حسین شاہ ،غضنفر حسین،فخر امام قاسم ،وقار شاہ ،ڈاکٹر بارک ،منصور علی شاہ ،خضر حسین اور ہزروں عقیدت مند ،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔