اقتدار پر مسلط اشرافیہ و سرمایہ دار طبقے نے مزدور کا استحصال کر رکھا:ضیاالدین انصاری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) چیئرمین ریلوے پریم یونین، نائب صدر نیشنل لبیر فیڈریشن پاکستان و  امیدوار پی پی 147 ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشل لیبر آرگنائزیشن کے قوانین کی بدترین پامالی ہو رہی ہے۔ 75 سال سے اقتدار پر مسلط اشرافیہ  و سرمایہ دار طبقے نے مزدور کا استحصال کر رکھا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر مزدور دشمن  پالیسیاں بنانے کیلئے اقتدار پر مسلط ہونا چاہتے ہیں۔ اب ہمیں اپنے ووٹ سے انکا احتساب کر کے انکا راستہ روکنا ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن