واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا نے ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کیے جائیں گے جن کی مالیت 23 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس ڈیل میں ایف 16 کی 79 جدید کٹس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ کانگریس نے یونان کو بھی 35 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جن کی مالیت 8.6 ارب ڈالرز ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی منظوری کے باوجود طیاروں کی ڈیل نہ ہونے سے اتحادیوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو رہے تھے۔
امریکہ نے ترکیہ کو 40، یونان کو 35 ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی
Jan 28, 2024