شیخوپورہ‘قصور‘ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) اوباشوں نے شیخو پورہ جواں سالہ لڑکی ‘قصور معذور بچے اوراوکاڑہ بھکارن کوزیادتی کانشانہ بناڈالا‘ تھانہ صدر فاروق آباد اجنیانوالہ کے رہائشی محنت کش ناصر علی کی جواں سالہ بیٹی ( س ) کو ملزم جنید نے مبینہ طور پراغوا کرکے نامعلوم جگہ پر لے جاکر بداخلاقی کرکے اسکے گھر کی دہلیز پر چھوڑ کر فرار ہو گیاشہناز بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بیٹا(غ.ر) جو کے تھوڑا ابنارمل ہے ملزم احمد عرف احمد دودھ لینے کے بہانے اپنے گھر گیا اور پھر اسے پیسوں کا لالچ دے کر کمرے میں لے گیا اور اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ جبکہ اوکاڑہ میں بھکارن کومبینہ اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ کہ بستی بابا مہردین اوکاڑہ سے ایک بھکارن(م) کو ملزمان عرفان۔پیرا۔ ارشاد وغیرہ ایک نامعلوم خاتون کے ذریعے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔پولیس نے مقدمقات درج کر لئے۔