فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی بھٹیاں والا کے قریب نامعلوم افراد نے تیز دھارآلہ سے اجنبی نوجوان کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی نعش نالہ میں پھینک کر فرار ہو گئے راہگیروں نے برساتی نالہ میں اجنبی نوجوان کی شہ رگ کٹی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی دیکھ کر صدر مرید کے پولیس کو اطلاع دی ‘نامعلوم افراد نے اجنبی نو جوان25 سالہ کو چھروں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیاگیاپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔