گوجرہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 چوہدری حسام علی وڑائچ اورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ119وسابق صوبائی وزیر چوہدری بلال اصغروڑائچ نے اپنے گروپ سمیت معزین علاقہ کی موجود گی میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی اسامہ حمزہ اور امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی120چوہدری احسن احسان گجرکی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس سلسلہ میںوڑائچ ہائوس میں جھنگ روڈمیں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں چوہدری بلال اصغروڑائچ ،چوہدری حسام علی وڑائچ ،اسامہ حمزہ ،چوہدری احسن احسان گجر،غلام مصطفیٰ چیمہ نے خطاب کیا۔اس موقع پرچوہدری حسام علی وڑائچ نے کہاکہ ہم نے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے مشن کوقائم رکھتے ہو ئے یہ فیصلہ کیاہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔