شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر وامیدوار حلقہ این اے 114رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا دور اقتدار پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سنہری ترین دور رہے ہیں مخالفین مسلم لیگ (ن) ، مخالفین نواز شریف پر تنقید کی بجائے اپنی کارکردگی بتائیں تو شائد عوام ان کی طرف مائل ہوہی جائیں قوم کو ہمارے منصوبوںسے متعلق بھرپور آگاہی ہے ضلع شیخوپورہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ اور میاں محمد نواز شریف کے شیدائیوں کا ضلع ہے مسلم لیگ (ن) کو 20 نکاتی منشور دیا ہے‘ میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے میاں محمد نواز شر ایک پوری قوم کی امیدوں کا محور اور مرکز ہیں جو اپنی معاشی پالیسیوں کے ذریعے ملک کی معیشت کو مستحکم کریں گے اور پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی ڈیرہ صفدر علی شاہ گارڈن ٹائون میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صفدرعلی شاہ، چودھری بدر الزمان ورک، محموداخترگورایہ ،چودھری شہباز گجر، عرفان شاہ ، ابوبکر شاہ ، چودھری فیاض احمد بھٹی ، چودھری خضر ورک،چودھری عبدالرحمن شوکت ورک ، چودھری ہارون شوکت ورک ،عقیل شاہ ،حافظ محمدلطیف، چودھری عثمان ورک ،رانا طاہر اقبال ، سلیمان عباس ورک سمیت معززین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔
نواز شریف قوم کی امیدوں کا محور‘ معیشت مستحکم کریں گے : رانا تنویر
Jan 28, 2024