برٹش کولمبیا اور پنجاب کو جڑواں صوبے قرار دینے کی تجویز پر اتفاق  

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی محسن نقوی کی وزارتی ٹیم کا ’’ مشن مشن کینیڈا ‘‘جاری ہے۔ حکومت پنجاب کے تین رکنی وزارتی وفد نے کینیڈین شہر وینکوور میں برٹش کولمبیا کے وزارتی وفد سے ملاقات کی۔ برٹش کولمبیا اور پنجاب کو جڑواں صوبے قرار دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزارتی وفد کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کی سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزارتی وفد نے وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ وزارتی وفود کا دونوں صوبوں کے مابین تجارتی معاشی تعلقات اور روابط بڑھانے پر اتفاق رائے۔ وفود نے دونوں صوبوں کے مابین باہمی سیاحت کے مواقع بڑھانے پر غور کیا۔ برٹش کولمبیا کے وزارتی وفد کی پنجاب کی زیادہ سے زیادہ ہنر مند افرادی قوت برٹش کولمبیا بھجوانے کی درخواست کی گئی۔ برٹش کولمبیا کے وزرا میں ہیری باریز، رچنا سنگھ اور جگروپ برار جبکہ پاکستانی وفد میں ایس ایم تنویر، منصور قادر اور عامر میر شامل تھے

ای پیپر دی نیشن