مسلم لیگ( ن) کا منشور نقالی  کا شاہکار: فیصل کنڈی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے منشور کو نقالی کا شاہکار قرار دے دیا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملک نے تمہیں نوازا تم ملک کو کیا نوازو گے؟۔  مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ہی تکبر اور غرور میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ماضی کی طرح آج بھی دھڑلے سے غلط بیانی کی ہے، مسلم لیگ (ن) جھوٹ بولتی رہی کہ نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف سے کوئی ڈیل نہیں کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن 2007ء  کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہتی تھی۔ 2008ء کے انتخابات کے بائیکاٹ کا مطلب آمر جنرل پرویز مشرف کو مضبوط کرنا تھا، ایسا لگتا ہے جیسے نواز شریف صاحب نے ابھی تک میثاق جمہوریت کو سمجھا ہی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن