لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پہلی آٹو موٹیو انجینئرنگ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ آلودگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان کو اب الیکٹرک گاڑیوں کی جانب بڑھنا ہوگا۔ سستی گا ڑیوں کیلئے بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی۔ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کو عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق پالیسی گیم چینجر ثابت ہو گی۔
آلودگی میں کمی لانے کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی جانب بڑھنا ہوگا:ڈاکٹر شاہد منیر
Jan 28, 2024