لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو یہاں دیکھ کر بہت خوش ہوں اور انکے لیڈربلاول بھٹو بھی جوان ہیں۔ وہ یونین کونسل 228 عوامی کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر میاں مصباح الرحمن ،فائزہ ملک امجد حسین ،عمران اٹھوال صداقت شیروانی ،الطاف بلوچ،میاں عتیق الرحمن ،چودھری مشرف جاوید، ملک سرور کھر، حنیف رامے اور دیگر بھی موجود تھے۔اسلم گل نے کہا کہ لیڈر بھٹو اور آصف زرداری جیسے ہوتے ہیں جو عوام کے درمیان رہتے ہیں۔پی پی 160سے امیدوار میاں مصباح الرحمن نے کہا کہ عوامی کالونی کی حالت دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہاں سے پہلے کوئی عوام نمائندہ تھا۔ہم آپ کو مالکانہ حقوق دلا کر دم لینگے۔فائزہ ملک نے کہا کہ حکومت بنے گی تو صرف بلاول بھٹو کی بنے گی۔پیپلز پارٹی کے منشور میں عوامی،مسائل،کا حل ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے ہی عوامی کالونی کو مالکانہ حقوق دینگے۔ن لیگ نے پنجاب میں دودھ شہد کی جو نہریں بہائی ہیں سب کو نظر آ رھی ہیں۔مومن ایک سوراخ شے دو مرتبہ نہیں خستا۔سہل لاہور بلاول بھٹو اور میاں مصباح کو کامیاب کرائیں۔میاں عتیق نے کہا کہ عوامی کالونی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دلوائے جائیں،8فروری کو این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب کرئینگے۔