ایران : سیستان میں 2 بھائیوں سمیت 9 پاکستانی مزدور قتل 

تہران؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانی مزدور قتل اور پانچ زخمی کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق  پاکستانیوں کے قتل کی ذمے داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق قتل ہونے والے افراد ایران میں گاڑیوں کی ڈینٹنگ، پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں پاکستانی سرحد کے قریب  صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر سراواں میں مسلح افراد نے حملہ کر کے 9 غیر ملکی ہلاک کر دیئے۔ اہلخانہ نے کہا ایران میں جاں بحق دو مزدوروں کا تعلق لودھراں کے علاقے گیلے وال سے ہے۔ لودھراں کے رہائشی زبیر اور بھانجا ابوبکر مزدوری کیلئے ایران گئے تھے۔ 5 افراد کا تعلق مظفر گڑھی کی تحصیل علی پور سے ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں لواحقین نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور سے رابطہ کر کے میتیں لانے میں مدد دینے کا مطالبہ کیا۔ ورثا نے بتایا دہشت گردوں نے گھر میں داخل ہوکر  گولیاں ماریں دو افراد کی شناخت عثمان اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔ زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل جائے حادثہ اور ہسپتال کا دورہ کر چکے ہیں۔ ایران سے اس واقعہ پر مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ سے ایران میں پاکستانیوں کے قتل پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے، ہم بلاشبہ اس دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایرانی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایران سے گھناؤنے واقعہ کی فوری تحقیقات اور ملوث افراد کو کٹہرے میں لانا، سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس واقعہ سے آگاہ ہیں اور تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ زاہدان میں ہمارے قونصل جنرل ہسپتال میں ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ قونصلر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہمارے قونصلر سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔ پاکستانی سفارتخانہ میتیں  وطن واپس لانے کی جلد از جلد پوری کوشش کرے گا۔ ایسے بزدلانہ  حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔ پاکستانیوں کے قتل پر ایران میں موجود مقتول زبیر کے دوست نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ فائرنگ سے اظہر جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوا نجیب الرحمٰن کے مطابق  مقتول اظہر کے زخمی بھائی نے بتایا کہ دو مسلح افراد کوارٹر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی، فائرنگ کا واقعہ رات ڈیڑھ بچے پیش آیا۔ ہمارے کوارٹر کا فاصلہ مقتولین کے کوارٹر سے تھوڑے فاصلے پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...