ڈبل تنخواہ، غریبوں کیلئے مکان، ہاری، مزدور، یوتھ کارڈ، مفت دوائیں، پیپلز پارٹی کا منشور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے عوامی معاشی معاہدہ کے نام سے انتخابی منشور جاری کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق اجرت پر کام کرنے والوں کی حقیقی آمدن کو دوگنا کیا جائے گا۔ غریبوں، بے زمینوں اور محنت کشوں کو رہائشی مکان دئیے جائیں گے اور بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں بتایا گیا ہے کہ تمام سکول جانے والے بچوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان مرد و خواتین کو ایک سال تک وظیفہ دیا جائے گا۔ منشور میں یہ شامل ہے کہ مزدورکارڈ کے ذریعے لوگ ناصرف اپنے بچوں کی سکول کی فیسیں ادا کر سکیں گے بلکہ اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس بھی حاصل کر سکیں گے جبکہ مزدور کارڈ کے ذریعے لوگ اولڈ ایج بینیفٹ بھی حاصل کر سکیں گے۔ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق ہاری کسان کارڈ بھی جاری کیا جائے گا، ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر سبسڈیز دی جائیں گی اور فصلوں کا انشورنس ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ وسیلہ تعلیم کے ذریعے ہر مستحق بچے کو مالی امداد فراہم کی جائے گی اور مالی امداد اس بات سے مشروط ہو گی کہ امداد حاصل کرنے والے بچے کی سکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہو۔ پورے ملک میں پرائمری سطح کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں، مفت دوائیں مہیا کریں گے۔ امراض قلب، جگر اور گردوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن چنو نئی سوچ ہے۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی نے تمام انتخابات کے لئے ویب سائٹ بھی لانچ کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...