مری نامہ نگار خصوصی)محکمہ موسمیات کی جانب سے آمدہ 24 گھنٹوں میں کسی وقت بھی برفباری کی پیشگوئی پرڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباس شیراز ی کا ایکسین ہائی وے اوردیگر افسران کے ہمراہ قائم کئے گئے ’’سہولت مراکز‘‘ کا دورہ کیا ۔ایسے میںڈی سی مری نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے سیاحوں کو مدد، رہنمائی اورسہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ تمام محکموں کو الرٹ کردیاگیا ہ۔،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ موسم سرما میں برفباری کے دوران ملک بھرسے سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری آتی ہے۔ایسے میں ضلعی انتظامیہ مری نے ان کے تحفظ کواورسہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے مری کے مختلف مقامات پر 13 سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں قائم مختلف سہولت مراکز کے دورے کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈی سی مری نے جھیکا گلی،کلڈنہ اور لوئر ٹوپہ سہولت مراکز کا اچانک دورہ کیا اور سیاحوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،تمام سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔
ڈپٹی کمشنر مری کا ایکسین ہائی وے اوردیگر افسران کے ہمراہ ’’سہولت مراکز‘‘ کا دورہ
Jan 28, 2024