اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی ایم بی سومرو اور صحافی فاروق سومرو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اوردرجات بلند کرے اور لواحقین کویہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سینئر صحافی ایم بی سومرو اور صحافی فاروق سومرو کی والدہ کے ا نتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
سینئر صحافی ایم بی سومرو اور فاروق سومرو کی والدہ کے انتقال پرچیئرمین سینیٹ کا اظہار افسوس
Jan 28, 2024