راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ضلعی عدالتوں نے قتل اور منشیات کے مقدمات میں مجرمان کوسزائیں سنا دیں،عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں مجرم ثناء اللہ کوعمر قید اور 8لاکھ روپے ہرجانے کی سز ا سنادی ،مجرم نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے صفدر کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا، عدالت کے جج نے منشیات کے 2مقدمات میں مجرموں امیر حمزہ اور کتاب گل کو 14/14 سال قید سخت اور 4/4لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا ئیں، مجرم امیر حمزہ سے 1460گرام چرس اور مجرم کتاب گل سے 1500گرام چرس برآمد ہونے پر نصیرا ٓباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیری کی۔