راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چھائونی کے علاقے ڈھوک مستقیم میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم19طالبات کی غیر معیاری سموسے کھانے سے حالت غیر ہو گئی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو1122کے میڈیا کو آر ڈی نیٹر عثمان گجر نے بتایا کہ ڈھوک مستقیم میں واقع ایک مدرسے میں غیر معیاری چیز کھانے سے طالبات کی حالت غیر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تو امدادی کارکن اور گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ، مدرسے پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ مدرسے میں زیر تعلیم طالبات نے باہر مارکیٹ سے سموسے منگوائے جن کے کھانے کے بعد 19طالبات18سالہ صدرہ14سالہ مسکان12سالہ فاطمہ13سالہ حریم13سالہ لاریب21سالہ اقراء بی بی11سال حورین شبیر 18سالہ صبا ء گل 18سالہ شاگفتہ25سالہ شہناز16سالہ عائشہ16سالہ مدیحہ18سالہ فائزہ15سالہ شیمہ17سالہ اقصیٰ16سالہ عائشہ24سالہ صائمہ13سالہ ایمناور 19سالہ ایمان کی حلات غیر ہو گئی جن کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ناصر ممتاز نے بتایا کہ طالبات کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہاہے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
غیر معیاری سموسے کھانے سے مدرسے کی 19طالبات کی حالت غیر
Jan 28, 2024