راولپنڈی (جنرل رپورٹر)محمدی مسجد لال کرتی میں سچی توبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ بارش خدائی نظام ہے جدید ٹیکنالوجی کے باوجود انسان بارش برسانے کی طاقت نہیں رکھتا سحاب رحمت سے دوری باران رحمت کی بندش کا سبب بن رہی ہے بحران رحمت کے لیے انسداد گناہ مہم چلانے کی بھی ضرورت ہے بارش کے لیے نماز استسقا ادا کرتے ہوئے تھوڑا سا حقوق العباد کر کے دیکھو پھر دیکھو بارش اتی ہے کہ نہیں اپنی مرضی چھوڑ کر خدا کی مرضی پر چلنے سے رحمت کا دروازہ کھل جائے گا بی بی حلیمہ سحاب رحمت کو جب اپنے گھر لے کر ائی تو ان کا اجڑا گھر اباد ہو گیا سچی توبہ کیے بغیر مصیبتوں کے دروازے بند نہیں ہوں گے. اللہ تعالی کی طرف سے اقتصادی و معاشی پابندی کی وارننگ ہے جو قوم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے خدا تعالی کی ازمائشوں کا سامنا ہمیں طاقت نہیں عاجزی سے کرنا ہوگا اظہار بخاری نے کہا زمین کوئی گناہ نہیں کرتی لیکن ہماری بد اعمالی تباہی کا سبب بن جاتی ہے صدقہ خیرات کے ذریعے غریب مخلوقات کے خدمت کر کے خدا کو منانا ہوگا.
سچی توبہ کیے بغیر مصیبتوں کے دروازے بند نہیں ہوں گے، اظہار بخاری
Jan 28, 2024