سردار ظہور اقبال پر تمام حاضرین کا بھرپور اعتماد

Jan 28, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنماؤں کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا - تقریب کی صدارت چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے کی - تقریب کو مشہور کاروباری اور سیاسی شخصیت سردار ظہور اقبال نے آرگنائز کیا - تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور کمیونٹی کے کثیر افراد نے شرکت کی - تلاوت یاسر مردان اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افتخار محمد نے پیش کی - تقریب کی نظامت کے فرائض میر قدیر نے سر انجام دئیے- پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مجلس عاملہ کے رکن چوھدری نعیم نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں - ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب بنانے کیلئے آپ لوگوں کی مدد کی بے حد ضرورت ھے تاکہ پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ھو - سید جمال شاہ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ فروری میں ھونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ھوگی - اور انشاء￿  اللہ پاکستان میں آئیندہ ھونے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میری کوششوں سے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میں کئی افراد نے شمولیت اختیار کی ھے- پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما راؤ طاری نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی تو نواز شریف نے ملک کو سنبھالا - ان کا کہنا کہ نواز شریف نے پاکستان میں جاری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا - نواز شریف نے پاکستان کو میگا پروجیکٹ دئیے - ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے پاکستانی عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے اور قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا - آج قوم نے دیکھا کہ اللہ نے نواز شریف کو سرخرو کیا - مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما حاجی نثار نے کہا کہ ھم انشاء￿  اللہ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کو دو تہائی اکثریت دلوائیں - حافظ آباد سے آئے ھوئے مہمان اختر تارڑ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ انشاء￿  اللہ پاکستان مسلم لیگ ن اکثریت حاصل کرے گی - مشہور کاروباری شخصیت حاجی شبیر البدر نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا مسلم لیگ ن فرانس میں شمولیت کرکے خوشی ھو رھی ھے - عمران دولتالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے جدوجہد کرتے رھیں گے - پیرس فرانس کی مشہور کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما سردار ظہور اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی تقریب کا انعقاد پاکستان میں ھونے والے الیکشن اور فرانس میں نئی ھونے والی تنظیم کے متعلق ھے - ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ھونے والے فروری الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو چاھیئے کہ وہ جہاں اور جس حلقے میں ھوں اپنے تمام اختلافات کو فراموش کرکے اپنے اپنے علاقوں کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں - ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جب بھی برسر اقتدار آتے ھیں تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ھو جاتا ھے اور کاروباری حلقے بھی میاں محمد نواز شریف کی آمد سے خوشی محسوس کرتے ھیں - ان کا کہنا تھا کہ آج ھم فرانس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی از سر نو تنظیم کریں گے اور فرانس میں ایک ایسا پینل لے کر آئیں گے جو پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے - اور ھم انشاء￿  اللہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کو فرانس میں ایک مضبوط جماعت کی حیثیت سے متعارف کرائیں گے - ان کا کہنا تھا کہ ھم جو نیا پینل لیکر آئیں گے انشاء￿  اللہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے بے حد محنت کریں گے - انہوں نے تمام حاضرین اور خاص طور پر میڈیا کی بھرپور شرکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا - پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمن راجہ علی اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری پاکستان کے لئے ایک مشکل دن ھے - اس دن آپ نے پاکستان کے بہتر مستقبل کا فیصلہ کرنا ھے - اس دن آپ نے اخلاقیات کے مقابلے میں بدتمیزی - بداخلاقی اور گالم گلوج کی سیاست کو دفن کردینا ھے - ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اس ملک میں اس بری اور گندی سیاست کا خاتمہ کرنا ھے اور چور چور۔ ڈاکو ڈاکو کی تکرار کرنے والے نااہلوں کا خاتمہ کرنا ھے - پاکستان مسلم لیگ ن نے موثر ویز - سڑکیں - میٹرو اور اورنج ٹرین سی پیک - گوادر۔ ان سب ترقی کے کاموں کو ملک میں جاری کیا - ملک دشمنوں اور نادان طاقتور حلقوں نے اس ترقی کا راستہ روک کر ایک نااھل کو ھم پر مسلط کردیا گیا - آپ نے شیر پر مہر لگا کر پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب کرانا ھے تاکہ پاکستان پھر ترقی کی راہ پر گامزن ھو - ان کا کہنا تھا کہ آپ جہاں جہاں بھی ھوں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں اور میاں محمد نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں - ہر شخص کو پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے کوشش کرنا چاہئیے - ان کا کہنا تھا کہ آج ھم نے یہ فیصلہ کیا ھے کہ آئیندہ صدارت کے لئے ھم سردار ظہور اقبال کا نام تجویز کیا ھے - سردار ظہور اقبال پاکستانی کمیونٹی کا ایک قابل فخر سرمایہ ھیں - انہوں نے بلا تخصیص ہر پاکستانی کی خدمت کی ھے اور بحثیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزیدخبریں