گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن کا ماہانہ اجلاس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیرحسین بٹ کی زیرصدارت ہوا ضلعی آفیسر بہبود آبادی گوجرانوالہ عدنان اشرف نے محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں دسمبر میں 62سیٹلائٹ کیمپس اور32فیملی ہیلتھ موبائل ایونٹس کا انعقاد کیاگیا جس میں 4ہزار335خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے استفادہ حاصل کیاان کیمپس میں عورتوں اور بچوں کو ادویات کے ساتھ عورتوں کیلئے فیملی پلاننگ کی مفت خدمات اور سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا جس میں علماء کرام کیساتھ سیشنز سکول کالج کے طلباء کیلئے آگاہی لیکچرز کیساتھ فیملی فیسٹیول کا بھی انعقاد کیاگیا جس کوا ہل علاقہ کی طرف سے پذیرائی ملی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرل جنرل گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔