گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے تاجدارختم نبوت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت کامرکزاوردین کابنیادی عقیدہ ہے ۔حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پرمکمل موثرعملدرآمد کرائے،حضور نبی کریمؐ،صحابہ کرام اوراہل بیت کی ناموس پرآنچ نہیں آنے دیں گے ۔ تاریخی بابری مسجد کی رام مندر کی تعمیرگھنانا فعل ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے،مسجد کے ملبے پر مندر کی تعمیر سے نام نہاد سیکولر بھارت کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری اور دیگر نے خطاب کیا ۔
عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت کامرکزہے:مولانا اکبر نقشبندی
Jan 28, 2024