حافظ آباد: وکلاکی آئین کی پاسداری ‘ ووٹ کو عزت دو کے سلسلہ میں ریلی  

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے آئین کی پاسداری اورووٹ کو عزت دو کے سلسلہ میں ریلی نکالی جس کی قیادت بار کے صدر عمرخضر ہنجرا ایڈوکیٹ اور سیکریٹری رائے وقار نے کی ۔ریلی جوڈیشل کمپلیکس سے شروع ہوکر جناح چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پروکلاء نے ووٹ کو عزت دو، ایک ملک دو دستور کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔ اس موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے بار کے سابق صدر اور بزرگ قانون دان پی ایم صفدر کھرل‘ شعیب بھٹی ایڈووکیٹ‘ صدر بار عمر خضرہنجرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات کو نہایت ہی منصفانہ اورآزادنہ کروایا جائے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر رانا جمیل قیصر کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجودرہی۔ریلی سے امان اﷲسندھو، عاصم بخاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن