ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پاکستان میں پہلی میراتھن کراچی میں شروع ہوئی جو 42.2 کلو میٹر پر مشتمل فل میراتھون عامر سہیل نے جیت لی۔عامر سہیل نے فاصلہ دو گھنٹے 36 منٹ اور 9 سیکنڈز میں طے کیا، فل میراتھون میں اسرار خٹک دوسرے اور عامر عباس تیسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ خواتین فل میراتھون میں ماہ نور سب سے آگے رہیں، 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھون حفیظ البرکات نے جیت لی، حفیظ البرکات نے فاصلہ ایک گھنٹہ اور 17 منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کیا۔ہاف میراتھون میں اکرم دوسرے اور ظاہر شاہ تیسرے نمبر پر رہے۔میراتھن میں خواتین، مرد اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، میراتھن شروع ہونے سے قبل ایتھلیٹس سی ویو پر نشان پاکستان پہنچے، مردوخواتین اور بچوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے بھی سی ویو کا رخ کیا جہاں لمبی لمبی قطاریں نظر آئیں۔ایونٹ میں چار کیٹیگریز شامل ہونے کیلئے بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین سمیت کراچی کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروائی، پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سُپر نے میراتھن کو براہ راست نشر کیا۔پاکستان پہلی مرتبہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ اور اُس کے قوانین کے تحت کراچی میراتھن میں فل میراتھن کا فاصلہ 42.2، ہاف میراتھن 21.1 کلومیٹر پر مشتمل تھی۔
کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھون عامر سہیل کے نام
Jan 28, 2024 | 12:39