پاکستان کے نئے سفیر عمر خان شیرزئی اگست کو سعودی عرب میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

جدہ ( امیر محمد خان سے ) سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نئے سفیر عمرخان علی شیر زئی چودہ اگست کو سعودی عرب میں بحیثیت پاکستانی سفیر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ عمر خان شیر زئی اسوقت وزارت خارجہ میں ایڈینشنل سیکریٹری کی ذمہ داریا ں نبھا رہے ہیں ، عمر خان شیر زئی بارہ اگست کو مملکت سعودی عرب پہنچے گے ، جبکہ ۳۱، اگست کو پاکستان انٹرنیشنل سکول انگریزی سیکشن میں ہونے والے پاکستان کی یوم آزادی تقریب میں شرکت کریںگے جس میں پاکستان سے معین اختر ، فیصل قاضی ، اور گلوکار سجاد علی بھی شرکت کریںگے۔ اس پروگرام سے ہونے والی آمدن سوات کے بے گھر افراد کی آباد کاری کیلئے وزیر اعظم فنڈ میں دی جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول کی پرنسپل سحر کامران اس سے قبل بھی تقریبا دس لاکھ پاکستانی روپیہ اس امدادی رقم میں بھیج چکی ہیں جو سکول کے بچوں اور اساتذہ نے جمع کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن