ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ بائیس ہزار کیوسک سے بڑھ کر دو لاکھ دو ہزار کیوسک ہوگیا ہے جس سے دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔

محکمہ ایری گیشن سیالکوٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد دریائے چناب میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے جس سے دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ پانی خطرے کے نشان سے ابھی بہت نیچے ہے ۔حالیہ بارشوں کے بعد دریائے مناور توی ،دریائے جموں توی،نالہ ایک، نالہ ڈیک اور نالہ پلکھومیں بھی پانی کی مقدار میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ڈی سی او سیالکوٹ مجاہد شیردل نے ضلعی انتظامیہ اور سیلاب سے نمٹنے والے ادارے کو الرٹ کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن