آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آغاز کے دوران تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔اور کےایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چار سو کی حد عبور کر گیا۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سینتالیس پوانٹس اضافے کے ساتھہ دس ہزارچار سو تینتالیس،جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اکیاون پوانٹس اضافے کے بعد دس ہزارچار سوتینتس کی سطح پر موجود ہے۔ اب تک دو سو تیس کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہواہے۔ ایک سوانسٹھ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،تریپن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور چودہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک دو کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں لوٹ پی ٹی اے ، ڈی جی خان سیمنٹ ،نیشنل بینک ،نشاط ملز لمیٹڈ ،اورعارف حبیب سیکوریٹز سرفہرست ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن