لاہورہائی کورٹ میں بیرسٹراقبال جعفری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ وزارت خارجہ میں قائم امریکی ڈیسک کے ڈی جی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام کو کوئی خط نہیں لکھا جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں مزید موقف اختیار کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے جارہے اور عدالتی احکامات پر بھی عمل نہیں ہورہا ۔ آج سماعت کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے جواب داخل کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے تمام ثبوت اور شواہد امریکی وکلاء کو مہیا کردیئے گئے ہیں ۔ جس کے بعد جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے کیس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ کو بھی پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ۔