امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، تیس عمارتیں اور پچیس سوایکٹررقبے پرکھڑی فصلیں اوردرخت جل گئے۔   

Jul 28, 2010 | 21:11

سفیر یاؤ جنگ
 ریاست کے شمال میں واقع سیکویوا جنگلات میں گزشتہ تین روز سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ حکام کے مطابق آگ دو ہزارایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے ۔ آگ کی وجہ سے متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوئے ہیں جبکہ مجرموں کےلیے قائم کیےگئے ایک کیمپ کو بھی خالی کرالیا گیا ہے ۔ ادھر ریاست کے صحرائی علاقے موجاوا  میں بھی آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں ۔ یہ آگ اب تک پانچ سو ایکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جبکہ تیس عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو سو فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔
مزیدخبریں