یہ بات سماجی بہبود کی صوبائی وزیر ستارہ عمران نے پشاورمیں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں صوبہ بھرمیں خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کے لئے وومن بزنس سنٹرقائم کئے جارہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کمیشن کے ذریعے گھروں میں کام کرنیوالی خواتین کا اندراج کیا جائے گا اوران کے اوقات کاراور اجرت میں اضافے کے لئے قانون سازی کی جائے گی ،اس موقع پرروبینہ سہگل نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو اپنے شکنجے میں کسنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے اندرمہنگائی اور غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔