کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو بیاسی رنز بنا لیے، سچن ٹنڈولکر نے کیرئیر کی اڑتالیسویں سنچری سکور کر ڈالی

سنہالے سپورٹس گراؤنڈ پر جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز پچانوے رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو ایک سو پنسٹھ کے مجموعی سکور پر وریندر سہواگ ننانوے رنز بنا کر سورج رندیو کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ مرلی وجے اٹھاون، راہول ڈریوڈ تین اور وی وی ایس لکشمن انتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سچن ٹنڈولکر اور سریش رائنا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اکتالیس رنز کا اضافہ کیا۔ ٹنڈولکر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کیرئیر کی اڑتالیسویں سنچری سکور کی۔ تیسرے روز جب کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو سچن ٹنڈولکر ایک سو آٹھ اور سریش رائنا چھیاسٹھ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن